by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کردیا گیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت 1روپیہ فی لیٹر کمی کے بعد 334 روپے 18پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 28 جولائی کے لیے ہوں گی۔

اس سے قبل 24 جولائی کو وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا، 25 جولائی کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر 27 جولائی تک برقرار رکھی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد 18 جولائی کو پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

پھر عالمی مارکیٹ کی بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا تعین 21 جولائی کو ہوا، پیٹرول 35 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے 23 جولائی کیلئے پیٹرول 6 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

24 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔



PNP

Comments are closed.