کراچی(پی این پی)کراچی سے دبئی جانے والے مسافروں سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد سے 55 ہزار امریکی ڈالر اور 9 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی ڈیکلیئریشن نہ کرنے پر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت کارروائی کی گئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد سے سٹیٹ بینک کی مقررہ حد سے زیادہ غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی، کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
PNP
Comments are closed.