جنگ کے دوران 350 سے زائد سرکاری ملازمین جاں بحق ہوئے، ترجمان ایرانی حکومت
تہران: ایران نے بتایا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے دوران گزشتہ پانچ ماہ میں 350 سے زائد ایرانی سرکاری ملازمین جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ یہ سرکاری ملازمین اپنے فرائضِ منصبی کی ادائیگی اور عوامی خدمات کے دوران نشانہ بنے۔
شہدائے کرام کے اہل خانہ سے گفتگو اور اپنے بیان میں ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا کہنا تھا ان ایام کے دوران 350 سے زائد سرکاری ملازمین نے عوام کی خدمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ صوبہ ہرمزگان میں کمیونیکیشن کے نظام کو بحال رکھنے کے لیے بی ٹی ایس (BTS) ٹاورز پر اپنی جان قربان کرنے والے انجینئر سے لے کر، بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے والے وائر مین، اور فرض شناس ڈاکٹروں و نرسوں تک—ان تمام پیاروں کا ذکر کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ ہم ان کی عظیم قربانیوں کے مقروض ہیں۔
حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ ان تمام اہلکاروں کی بے لوث اور بے مثال خدمات کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا اور قوم ان کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
PNP
Comments are closed.