ٹوکیو :جاپان کے سابق وزیر اعظم مورایاما تومیچی اویتا شہر کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 101 سال تھی۔ مورایاما تومیچی 1994 میں جاپان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے ۔ مئی 1995 میں، مورا یاما نے چین کا دورہ کیا تھا اور وہ پہلے جاپانی وزیر اعظم بنے جنہوں نے لو گوو چھیاؤ بل اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی یادگار میوزیم کا دورہ کیا۔ جاپان کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر، مورا یاما نے کابینہ کے فیصلے کی شکل میں مشہور مورا یاما تقریر کی تھی ، جس میں انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ جاپان کے نوآبادیاتی قبضے اور جارحیت نے بہت سے ممالک، خاص طور پر ایشیائی ممالک کے عوام کو بہت نقصان اور تکلیف پہنچائی ۔اس تقریر میں اس حوالے سے ان کا الفاظ یہ بھی تھے کہ ‘اس کے لیے میں ایک بار پھر گہری ندامت اور مخلص معذرت کا اظہار کرتا ہوں ۔ یہ پہلا موقع تھا جب جاپان کے وزیر اعظم نے 15 اگست 1945 کو غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی یاد میں ہونے والی تقریبات کے دن جنگ سے متاثرہ ممالک سے عوامی طور پر معذرت کی تھی۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل