by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا پالتو کتا لاپتہ ،تلاش پر اڑھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان

کراچی(پی این پی) سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم مبینہ طور اپنے پالتو کتے سے محروم ہوگئے۔ 

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وسیم اکرم کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی سٹوری کے مطابق کراچی میں ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے سے ایک پالتو کتا گم ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لیے مالکان نے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مالکان نے پتہ بتانے والے کے لیے دو لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ – لانگ کوٹ مکمل سیاہ رنگ کا ہے، جسے آخری بار ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا ہے۔

 
کتے کے مالکان نے علاقے کے رہائشیوں اور سیکیورٹی گارڈز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اطراف کے باغات، پارکس، گلیوں، چھتوں اور گیراجوں میں کتے کو تلاش کریں

دریں اثناء ذرائع کے مطابق گمشدہ کتے کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کی برآمدگی بھی متوقع ہے۔



PNP

Comments are closed.