کراچی(نیوزڈیسک) ماضی میں بالی ووڈ میں کام کرنے والے مشہور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
میکال ذوالفقار نے حال ہی میں نجی ٹی وی پروگرا م میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔
میکال ذوالفقار نے کہا کہ ‘میں دوبارہ بھارت جاکر کام نہیں کروں گا کیونکہ وہاں کے فلمساز اور پروڈیوسرز پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ ‘بھارت میں معروف پاکستانی اداکاروں کو مرکزی کردار نہیں دیے جاتے، ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں، جس سے یہ واضح ہو کہ ہم بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہیں’۔
اُنہوں نے کہا کہ ‘بالی ووڈ فلموں میں ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے ہماری پاکستان میں بےعزتی ہو’۔
میکال ذوالفقار نے پاکستانی اداکاروں کو مشورہ دیا کہ ‘صرف پیسوں کی خاطر بھارت میں جاکر ہرگز کام نہ کریں’۔
اداکار نے اپنی پروڈیوس کردہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے حوالے سے کہا کہ ‘میں نے سوچا تھا کہ یہ فلم اچھی کمائی کرے گی لیکن میری سوچ کے مطابق کمائی نہیں کرسکی’۔
اُنہوں نے کہا کہ ‘میں بہت جلد برصغیر کے ایک پہلوان کی زندگی پر فلم بنانے جارہا ہوں جو پاکستان کی تاریخ بڑی فلموں میں سے ایک ہوگی۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔