خوف کی علامت بھتہ خور ضرگام سی سی ڈی مقابلے میں باپ سمیت ہلاک
اٹک (پی این پی)اٹک میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے بدنام زمانہ بھتہ خور ضرگام سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں باپ سمیت مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اٹک کو ملزم کی موجودگی کی اطلاع ملی تو ٹیم نے ہری پور میں اس کے ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، چھاپے کے دوران ملزم ضرگام اور اس کے ساتھیوں نے جدید اسلحے سے سی سی ڈی ٹیم پر شدید فائرنگ کر دی،جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ملزم ضرگام ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں اس کا والد انعام اللہ بھی مارا گیا، جس نے بھی سی سی ڈی ٹیم کے خلاف مزاحمت کی، اس طرح مقابلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق دورانِ کارروائی ملزم نے اپنی فیملی کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم سی سی ڈی اٹک کے اہلکاروں نے تمام اہلِ خانہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئیجن کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تعاقب میں ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم ضرگام کے خلاف قتل، اغوا برائے تاوان، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، منشیات اور بچوں سے زیادتی سمیت درجنوں سنگین مقدمات درج تھے اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، اس مقابلے میں سی سی ڈی اٹک کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔
PNP
Comments are closed.