بیجنگ:13 دسمبر کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور چینی ریاستی کونسل کی جانب سے نان چنگ قتل عام کے متاثرین کے لیے قومی یادگاری تقریب 2024 نان چنگ میں منعقد ہوئی، جس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
قومی یادگاری تقریب جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نانجنگ قتل عام کے متاثرین کے میموریل ہال کے احاطے میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر قومی پرچم کو سر نگوں کیا گیا، اور زندگی کے مختلف شعبوں کے تقریبا 8000 نمائندے اپنے سینے پر سفید پھول سجا کر خاموشی سے کھڑے رہے۔ صبح دس بجے تقریب شروع ہوئی اور چین کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام شرکا نے نان چنگ قتل عام کے متاثرین کے لیے چند لمحات کی خاموشی اختیار کی۔ نان چنگ میں ہوائی حملے کا سائرن بجایا گیا، کاروں نے رک کر ہارن بجایا اور پیدل چلنے والوں نے بھی چند لمحوں کی خاموشی اختیار کی۔
اس کے بعد لی شو لے نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یہاں اکٹھے ہو کر نان چنگ قتل عام کے متاثرین، جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں مارے جانے والے تمام ہم وطنوں، جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ کی فتح کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے انقلابی شہداء اور قومی ہیروز اور جاپانی جارحیت پسندوں کے خلاف چینی عوام کے شانہ بشانہ لڑنے والے مختلف ممالک کے شہداء کو یاد کر رہے ہیں اور چینی عوام کی امن و ترقی کے راستے پر گامزن رہنے کی خواہش کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 27 فروری 2014 کو 12ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں قانون سازی کے ذریعے 13 دسمبر کو نان چنگ قتل عام کے متاثرین کے لیے قومی یادگاری دن کے طور پر منانے کا فیصلہ منظور کیا گیا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔