by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی

اسکرین گریب

کراچی میں کورنگی کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا, مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 6 میں بجری سے لدے ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حمزہ ولد فاروق نامی بچہ جاں بحق ہوگیا۔ 

مشتعل افراد نے حادثے میں ملوث ڈمپر کو آگ لگا دی اور ایک دوسرے ڈمپر کو بھی نقصان پہنچایا۔

پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کمال ولد گل بادشاہ کو مشتعل ہجوم سے چھڑا کر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ ایک دوسرے ڈرائیور کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ 

اعلیٰ پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔



PNP

Comments are closed.