by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سنگاپور کی مارکیٹ کی قیمت کے مطابق طے ہوتی ہیں: چیئرمین اوگرا

فوٹو: فائل

چیئرمین اوگرا نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں خام تیل کی بنیاد پر نہیں سنگاپور کی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کے مطابق طے ہوتی ہیں۔

اس بات کا انکشاف چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نبیل اعوان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو بریفنگ کے دوران کیا۔ 

 سینٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس عمر فاروق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

اس دوران وزیر پیٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق طے کرتا ہے، اس سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر شفاف فارمولہ وضع کیا گیا ہے۔

سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں کا روزانہ تعین سلو پائزن ہے۔

سینیٹر جان محمد نے کہا کہ عام آدمی اس لیول پر نہیں کہ جا کر قیمتوں کا طریقہ کار دیکھے، پورے معاشرے کو ایک نفسیاتی مسئلے میں ڈال دیاگیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں عدم شرکت پر پاکستان آئل ریفائنری کے مینیجنگ ڈائرکٹر محسن منگی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

چیئرمین کمیٹی عمر فاروق نے کہا کہ پی آر ایل کے ایم ڈی فون سنتے ہیں نہ ہی کمیٹی میں آئے۔



PNP

Comments are closed.