کراچی (پی این پی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے بارہویں جماعت پری میڈیکل، آرٹس ریگولر و پرائیوٹ اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین بورڈ فقیر محمد لاکھو کے مطابق پری میڈیکل میں پہلی دو پوزیشنیں سرکاری کالجوں کی طالبات نے حاصل کی ہیں۔ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ سرکاری کالجوں کی تعلیم پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ گورنمنٹ کالج فار ویمن پی ای سی ایچ ایس کی حفصہ خان نے 1011 نمبرز کیساتھ پہلی جبکہ گورنمنٹ کالج فار ویمن پی ای سی ایچ ایس کی ہدیٰ سرور نے 1007 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق کارساز پر واقعہ نجی کالج کی طالبہ آمنہ عزیز نے 1004 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل میں 23 ہزار 7 امیدواروں میں سے 14 ہزار 134 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں بھی پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ رافعہ شعیب نے پہلی، الماس فاطمہ اور خانسا رضا نے مشترکہ طور پر دوسری جبکہ عامرہ شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
PNP
Comments are closed.