نومنتخب پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے عہدیداران کا چیئرمین بلاول بھٹو سے اظہارِ تشکر
منصور شاہانی، لالہ مراد، شہریار بھگت
کراچی۔
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ میں منصور شاہانی کو صوبائی صدر، لالہ مراد کو جنرل سیکریٹری اور شہریار بھگت کو سیکریٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں ملنے پر تینوں عہدیداران نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نوجوان نسل کی امید اور ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے نوجوان رہنما ہیں۔ ان کے وژن کے مطابق تنظیم کو سندھ بھر میں مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اس موقع پر صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ منصور شاہانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیے ہیں۔ ملک کو آج نوجوان اور متحرک قیادت کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو ان کے وژن کے تحت منظم کریں گے۔
جنرل سیکریٹری سندھ لالہ مراد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کو بااختیار اور ملکی ترقی میں شریک دیکھنا چاہتے ہیں۔ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، سندھ بھر میں کارکنوں کو منظم کرکے تنظیم کو مزید متحرک کریں گے۔

سیکریٹری اطلاعات سندھ شہریار بھگت نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان نسل کی مؤثر آواز اور روشن مستقبل کی امید ہیں۔ ان کے وژن اور پارٹی کا پیغام نوجوانوں تک مؤثر انداز میں پہنچائیں گے۔

شہریار بھگت نے یقین دہانی کرائی کہ پارٹی قیادت نے جس اعتماد کے ساتھ انہیں ذمہ داری دی ہے، اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔ تمام ساتھیوں کے ساتھ مل کر بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کو مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے۔