عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث آج تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز روک لیے گئے ہیں جبکہ چار دیگر جہازوں نے اپنی سمت تبدیل کردی ہے۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو روکنے کی اطلاع کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت میں 1.104 ڈالر یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت بڑھ کر 90.17 ڈالر ہوگئی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 2 آئل ٹینکرز کو روک دیا ہے۔
ایران کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جو کہ عالمی معیشت کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔ آبنائے ہرمز کے قریب جہازوں کی تحریک کو روکنے کا یہ ایران کا ایک اہم اقدام ہے جو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر اثر ڈال رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.