کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی، ڈاکو سیکیورٹی الارم بجنے پر فرار ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ایم میں 3 ڈاکوؤں نے بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی لیکن الارم بجنے پر ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کا پستول چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکو نے برقعہ پہن کر خاتون کا روپ دھارا ہوا تھا، ملزمان نے کلہاڑی سے بینک کا شیشہ توڑا اور رقم لوٹنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق بینک کا سیکیورٹی الارم بجنے پر ملزم گھبرا کر فرار ہوگئے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے پیر آباد منگھوپیر روڈ پر بینک ڈکیتی کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں ملزمان 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔
مسلح ملزمان سفید گاڑی میں آئے اور بینک کے اندر داخل ہوئے، بینک کے مختلف کمروں میں گئے اور کیش جمع کرنا شروع کردیا جب بینک کے ایک کمرے کا دروازہ نہیں کھلا تو ڈاکو نے اسے کرسی سے توڑا، ملزمان تھیلوں اور ہاتھوں میں رقم اکٹھی کرکے فرار ہوگئے تھے۔
PNP
Comments are closed.