by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کا سب سے لاڈلا بچہ کشمیر ہے، سب سے زیادہ وسائل اسی کو ملتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت اور افغانستان کا مشترکہ ایجنڈا دہشت گردی ہے، معرکہ حق میں دشمن کی حکمتِ عملی ناکام ہونے پر بلوچستان میں نظریں جمائی گئیں،

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
راولپنڈی (پی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے لاڈلا بچہ کشمیر ہے، وسائل کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ کشمیر کو ملتے ہیں۔راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیر کی ایک ہی آواز ہے کہ ہم کشمیری ہیں، پاکستان ہمارا ہے، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا، ہے اور رہے گا، کشمیریوں کا فیصلہ پکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب بھارت نے کچھ تو کرنا ہے، انہوں نے حقوق کے لبادے میں واردات ڈالی ہے، 2019 میں بھی بھارت کی طبیعت صاف کی تھی، 2025 میں تو اگلی پچھلی طبیعتیں صاف ہوگئیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کا مشترکہ ایجنڈا دہشت گردی ہے، معرکہ حق میں دشمن کی حکمتِ عملی ناکام ہونے پر بلوچستان میں نظریں جمائی گئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان رجیم دہشت گردوں کی مدد کر رہی ہے،

طالبان کی ڈپلومیسی بھی دہشت گردی ہے، 2026 میں بم دھماکوں کے 28 واقعات ہوئے، زیادہ تر دھماکوں میں افغان باشندے ملوث پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کا ایک ہی کام ہے، یہ دہشت گردی کو بطور کاروبار کرتے ہیں، افغانستان اور بھارت کے درمیان بی ایل اے کے علاوہ اور کیا چیز مشترک ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ رواں سال ملک میں مجموعی طور پر 40 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، ان میں بلوچستان میں 31 ہزار سے زائد آپریشن شامل ہیں، آپریشنز میں 2 ہزار 84 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات میں 322 پاکستانی شہری اور فوج کے 300 سے زائد جوان شہید ہوئے۔

PNP

Comments are closed.