by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سمندری طوفانی صورتحال سندھ میں ماہی گیروں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری

کراچی (پی این پی) سمندر میں طوفانی صورتحال اور خراب موسم کے باعث ماہی گیروں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ لائیواسٹاک و فشریز سندھ کی جانب سے ہنگامی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم تا دو اگست تک ماہی گیر دو دن گہرے سمندر کا رخ کرنے سے مکمل گریز کریں۔ساحلی علاقوں میں موجود کشتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی اور کہا یکم تا دو اگست کو مچھلی کے شکار پر جانے والی کشتیاں فوری واپس لائی جائیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیواسٹاک و فشریز نے متبادل انتظامات کے لیے ٹیمیں متحرک کر دیں، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ماہی گیر فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں، لائیواسٹاک و فشریز سندھ کا اگلے حکم تک گہرے سمندر میں داخلہ ممنوع ہے۔



PNP

Comments are closed.