by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بحیرۂ احمر میں کشیدگی کے باوجود تجارتی جہاز محفوظ گزر گیا

بحیرۂ احمر میں یورپی یونین کے بحری سکیورٹی مشن “ایسپائیڈیز” نے دعویٰ کیا ہے کہ اطالوی جنگی بحری جہاز برگامینی کی سکیورٹی میں ایک تجارتی جہاز بحفاظت بحیرۂ احمر عبور کر گیا ہے۔

ایسپائیڈیز کی جانب سے جاری بیان میں جہاز کے پرچم، ملکیت یا اس میں موجود سامان سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کے اعلان اور بعد ازاں سعودی جہازوں پر حملوں کے باعث بحیرۂ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

علاقے میں کشیدگی کے باعث عالمی تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تیل کی عالمی منڈی بھی متاثر ہوئی ہے، جبکہ جہاز رانی کے لیے سکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے فروری 2024 میں بحیرۂ احمر، خلیجِ عدن اور آبنائے باب المندب میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے بحری سکیورٹی مشن “ایسپائیڈیز” کا آغاز کیا تھا، جو خطے میں بین الاقوامی بحری نقل و حمل کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے۔

PNP

Comments are closed.