لاہور (پی این پی)ملک میں مون سون کا نیا سپیل برسنےکوتیارہے۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق بارشیں برسانے والی ہوائیں مشرقی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے لگیں،لاہور اوراسلام آباد میں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں بھی آئندہ 24 گھنٹے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،کشمیر اور خیبرپختونخوامیں بھی بادل برسنے کی نوید سنا دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 2سے3 روز تک جاری رہے گا۔ لاہور میں آج بھی بادل برسنے کا امکا ن ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج 20 سے 60 فیصد تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،لاہور کاآسمان بادلوں کی لپیٹ میں ہے اوردرجۂ حرارت 31ڈگری ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
لاہورمیں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔
PNP
Comments are closed.