پینٹاگون کے لیے امریکی جرنیل کا چونکا دینے والا انتباہ
امریکی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے پینٹاگون کو خبردار کیا ہے کہ اگر بحری دفاعی وسائل میں اضافہ نہ کیا گیا تو مستقبل میں دفاعی ترجیحات کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمانڈ کے سربراہ نے تحریری مراسلے میں مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ وسائل اسرائیل کو ممکنہ بیلسٹک میزائل حملوں سے مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمانڈر نے مزید ایک ڈسٹرائر جنگی بحری جہاز فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اضافی وسائل نہ ملے تو انہیں امریکا اور اسرائیل کے دفاعی تقاضوں میں ترجیح کا تعین کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ انتباہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دفاعی ذمہ داریوں کے تناظر میں دیا گیا ہے، جہاں امریکی بحریہ پر مختلف محاذوں پر اضافی دباؤ موجود ہے۔
تاہم، اس معاملے پر امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
PNP
Comments are closed.