by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بابر اعظم کی باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ 

بابر اعظم نے کہا کہ فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ ان کی کامیابی پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ ہے۔ 

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ برسوں کی محنت، ہمت اور لگن نے فاطمہ زہرا کو یہ مقام دلایا۔ فاطمہ زہرا آپ پر پوری قوم کو فخر ہے، بہت بہت مبارک ہو۔ 

واضح رہے کہ پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔



PNP

Comments are closed.