برطانیہ میں روزانہ2 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا پیٹرول چوری ہونے لگا
لندن: برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایندھن کی چوری کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روزانہ تقریباً 2 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا پیٹرول بغیر ادائیگی کے لے جایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بعض ڈرائیور پیٹرول پمپوں سے گاڑی میں ایندھن بھروا کر رقم ادا کیے بغیر فرار ہو جاتے ہیں، جس کے باعث پمپ مالکان کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
پیٹرول ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول چوری کی مجموعی مالیت میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران سے متعلق کشیدگی کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 27 پنس فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 37 پنس فی لیٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد ایسے واقعات میں مزید تیزی آئی۔
پیٹرول ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے یہ بھی بتایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ پیٹرول پمپوں کے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور ہراسانی کے واقعات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس پر کاروباری حلقوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
PNP
Comments are closed.