by Rao Imran Suleman
Rao Nama

300 ارب خرچ کرنے کا دعویٰ کرنیوالے بتائیں رقم کہاں سے آئی بجٹ کس نے منظور کیا ?مرتضیٰ وہاب

 کراچی ( پی این پی ) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 300 ارب خرچ کرنے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں یہ رقم کہاں سے آئی اور بجٹ کس نے منظور کیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کی کمی کا مؤقف اختیار کرنے والے ٹاؤنز میں بھی ترقیاتی کام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بلدیاتی نظام میں کوئی خرابی نہیں، کام کرنے کی دلچسپی ہونی چاہیے، 300 ارب روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں کہ یہ رقم کہاں سے آئی اور بجٹ کس نے منظور کیا؟ ہمارا مقصد کسی سے حساب مانگنا نہیں، صرف ترقیاتی کاموں کی فنڈنگ اور طریقہ کار کی تفصیلات جاننا ہے۔



PNP

Comments are closed.