by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کھڑی گاڑی سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایدھی قبرستان روڈ پر کھڑی کار سے نوجوان کی لاش ملی ہے، متوفی کے سر پر گولی آر پار ہونے کا زخم پایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے ہاتھ میں پکڑا پستول بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ اسکی شناخت شادمان ٹاؤن کے رہائشی سعد قاضی کے نام سے ہوئی ہے۔

متوفی کی گاڑی پر گولیوں کے تین نشان بھی ہیں، مرنے والے نوجوان کے پاس مہنگا پستول موجود تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ سعد نجی کمپنی کا ملازم تھا، گاڑی بھی نجی بینک کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کرائم سین یونٹ اور پولیس ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں واقعہ رات 8 بجے کے قریب پیش آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.