by Rao Imran Suleman
Rao Nama

دنیا کے کم عمر ترین پروفیسر نے 306 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

امریکی انجینئر نیتھن تھامس نے دنیا کے کم عمر ترین مرد پروفیسر بن کر 306 سال پرانا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نیتھن تھامس نے 18 سال اور 346 دن کی عمر میں میامی ڈیڈ کالج میں انجینئرنگ کے پروفیسر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں، جس کے بعد انہیں یہ عالمی اعزاز حاصل ہوا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ اسکاٹ لینڈ کے ریاضی دان کولن میک لارن کے پاس تھا، جنہوں نے 1717 میں 19 سال کی عمر میں پروفیسر کا عہدہ حاصل کیا تھا۔

نیتھن نے کم عمری ہی سے غیر معمولی تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 10 سال کی عمر میں اعلیٰ تعلیم کا آغاز کیا، جبکہ 14 برس کی عمر میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کر لیا۔

18 سال کی عمر تک وہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگریاں نمایاں کامیابی کے ساتھ مکمل کر چکے تھے۔

بعد ازاں وہ میامی ڈیڈ کالج میں بطور پروفیسر واپس آئے، جہاں انہوں نے کمپیوٹنگ اور پروگرامنگ کے مضامین پڑھانا شروع کیے۔

اپنے تجربے کے بارے میں نیتھن کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں عمر سے زیادہ علم اور سیکھنے کی اہمیت ہوتی ہے، اور تدریس کے دوران وہ خود بھی مسلسل نئی چیزیں سیکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیتھن تھامس تدریسی خدمات کے ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس وقت یونیورسٹی آف میامی سے قانون کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔

PNP

Comments are closed.