by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صاحبانِ اقتدار نے عالمی مسائل حل کرلیے، اپنے ملک کے مسئلے بھی حل کریں: مفتی منیب  الرحمٰن

کراچی ( پی این پی )  سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ معیشت کا حال یہ ہےکہ صوبوں کے حصے اور سود ادائیگی کے بعدکچھ بچتا نہیں۔صاحبانِ اقتدار نے عالمی مسائل حل کرلیے، اپنے ملک کے مسئلے بھی حل کریں۔

 ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نظام عدل 40 سال تک انصاف نہ دے تو وہ نظام ظلم ہے، جو عدل کا نظام سزائے موت کے بعد ملزم کوباعزت بری کرے وہ عدل کا نظام نہیں، یہ لوگ صاحب اختیارہوتے ہیں توظلم کرتے ہیں۔

مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا صاحبان اقتدار نے عالمی مسائل حل کرلیے، اپنے ملک کے مسئلے بھی حل کریں، صاحبان اقتدار آئی پی پیز کا مسئلہ حل کریں، ملکی معیشت کا حال یہ ہےکہ صوبوں کے حصے اور سود ادائیگی کے بعدکچھ بچتا نہیں۔ فیڈرل شریعت کورٹ نے 40 قوانین کی نشاندہی کی تھی، 20 قوانین ایسے ہیں جس نے ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔



PNP

Comments are closed.