بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ٹیرف کیس میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اس فیصلے کا نوٹس لیا ہے اور اس کی تفصیلات اور اثرات کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے۔ چین نے ہمیشہ یکطرفہ طور پر اضافی محصولات عائد کرنے کے ہر قسم کے اقدامات کی مخالفت کی ہے اور بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ ریسیپروکل محصولات اور فینٹانائل ٹیرف جیسے امریکی یکطرفہ اقدامات، نہ صرف بین الاقوامی تجارتی ضوابط اور امریکہ کے ملکی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہیں۔ حقائق نے باربار ثابت کیا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون سے فوائد جبکہ محاذ آرائی سے نقصان پہنچتا ہے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تجارتی شراکت داروں پر یکطرفہ محصولات کا خاتمہ کرے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ امریکہ اپنے تجارتی شراکت داروں پر عائد محصولات کو برقرار رکھنے کے لیے تجارتی تحقیقات جیسے متبادل اقدامات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ چین اس کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہا ہے اور اپنے مفادات کا ثابت قدمی کے ساتھ تحفظ کرے گا۔
Trending
- پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ: اوپننگ بیٹر امام الحق فٹنس مسائل سے دوچار
- پمز ہسپتال میں جاں بحق بچے شاپنگ بیگ میں والدین کو دیئے گئے، کہا گیا کسی کو بتانا نہیں
- ارجن کپور بہن کی شادی پر والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے، جذباتی ویڈیو وائرل
- آج ملک بھر میں سونے کی قیمتیں برقرار
- وزیر صحت ہوں، خود کو پمز واقعے کا ذمے دار سمجھتا ہوں: مصطفیٰ کمال
- 140 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بولنگ کرنیوالے کتنے بولرز ہیں؟
- آشا بھوسلے کا آخری گانا کس خاص موقع پر ریلیز کیا جائے گا؟
- پمز واقعے پر سیاست کرنے کے بجائے ٹھوس تجاویز دی جائیں: اعظم نذیر تارڑ
- ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، جاپانی منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا
- شعیب اختر کو بالی ووڈ میں اداکاری کی آفر ہوئی تھی، کرکٹر نے انکار کیوں کیا؟
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔