by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میر رضا کی قبر کشائی کل صبح 9 بجے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

کراچی (پی این پی) نوجوان میر رضا کی قبر کشائی کل صبح 9 بجے ہوگی۔میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ، جس میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد (ایچ او ڈی پیتھالوجی، ڈاؤ میڈیکل کالج) شامل ہیں۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر فرح وسیم (اسسٹنٹ پروفیسر فرانزک میڈیسن، سندھ میڈیکل کالج)، عامر حسن خان (فرانزک آئیڈنٹیفیکیشن ایکسپرٹ، سی پی ایل سی) ، ڈاکٹر شری چند (ایڈیشنل پولیس سرجن) ، ڈاکٹر کامران خان (ڈی ایم جے میڈیکو لیگل آفیسر، جناح اسپتال)بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر دانیال مرزا(میڈیکو لیگل آفیسر، جناح اسپتال)، ایڈمن انچارج پولیس سرجن ڈاکٹر محمد یاسین، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ میر رضا کی موت کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ پر مختلف سوالات اٹھائے گئے تھے، جس کے بعد اہلخانہ نے قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔



PNP

Comments are closed.