by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک

—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی جنوبی وزیرستان کے ضلع اعظم ورسک کے علاقے میں کی گئی، جہاں فتنہ الخوارج کے ایک گروہ نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج مارے گئے۔

دوسری کارروائی ضلع دیر میں کی گئی، جہاں مزید 2 خوارج ہلاک کیے گئے، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وژن عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔



PNP

Comments are closed.