by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میر رضا کی قبر کشائی کیلئے تمام انتظامات مکمل،میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر والد نے قبر کشائی سے روک دیا

کراچی(پی این پی)کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی قبرکشائی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تاہم والد نے قبر کشائی سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کی ٹیم پی ای سی ایچ ایس قبرستان پہنچ گئی تاہم  میر رضا کے والد نے انتظامیہ کوبیٹے کی قبرکشائی سے روک دیا۔

میر رضا کے والد کا کہنا ہے کہ راتوں رات میڈیکل بورڈ تبدیل کردیا گیا، اس لیے ہم قبر کشائی نہیں ہونے دیں گے۔

جبران ناصر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو صورتحال سامنے آئی وہ کافی سنجیدہ ہے، عدالت نے پولیس سرجن اور پولیس کوحکم دیا اس پر ایک میڈیکل ٹیم بنادی گئی،کراچی کے لوگ میڈیکل بورڈ میں ہونے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ حیدرآباد کون ہیں؟ ان کا کیا اختیار ہے؟ رات میں میڈیکل بورڈ تبدیل کرنے کی وجہ کیا ہے؟ تفتیشی افسر نے 8 دن سے مدعی کا بیان نہیں لیا، ایک باپ کی جوان اولاد گئی ہے اس کے بیٹے کا قتل ہوا ہے۔

جبران ناصر نے کہا کہ 8 روزسے گولی کا خول نہیں مل رہا تھا ،کل مل گیا! قبرکشائی ہے ،مذاق نہیں، ہم کسی کو قبر کشائی نہیں کرنے دیں گے، میں صبح عدالت گیا، مجسٹریٹ کچھ دیر میں یہاں آرہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.