by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آخری میچ میں جنوبی کوریا کامیاب، ہاکی ٹیسٹ سیریز 1-3 سے پاکستان نے جیت لی

فوٹو بشکریہ پی ایچ ایف / فیس بک

جنوبی کوریا نے پاکستان کو ہاکی سیریز کے آخری میچ میں دو کے مقابلے میں چھ گول سے ہرادیا۔ سیریز میں کامیابی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آخری میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے چار میچز کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کی۔

اسلام آباد کے نصیر بندہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔

جنوبی کوریا کی جانب سے یانگ جی ہن، او سییانگ، لم ڈوین، کم ہائن کانگ اور کم یانگ بک نے گول کیے۔

پاکستان سیریز میں پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکی ہے اس لیے پی ایچ ایف نے آخری میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد احمد اور غلام مصطفیٰ گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان نے 4 میچز کی سیریز تین ایک سے اپنے نام کی۔



PNP

Comments are closed.