کراچی (پی این پی) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پر نیا فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی اے اے حکام نے بین یالاقوامی ٹینڈر جاری کردیا، فلائٹ انفارمیشن سسٹم کے لیے کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
درخواستیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لاجسٹک کو بھیجنا ہوں گی، دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم ٹینڈر کے لیے 2 کروڑ کی بڈ سیکورٹی بھی جمع کرانا لازمی قراردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پرانا ہوچکا ہے۔
PNP
Comments are closed.