by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش

فائل فوٹو

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔

مسلسل 2 دن سے بارش کے باعث دارالحکومت میں جل تھل ایک ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی بادل برسے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں 5 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 

بالائی خیبر پختونخوا کے لیے بھی موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور مقامی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں جھیلوں کے پھٹنے کے باعث ممکنہ سیلاب کے خطرات ہیں۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ممکنہ سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

اس سلسلے میں غذر، ہنزہ، نگر، شگر، گلگت، روندو، دیامر، استور کے علاقے حساس قرار دیے گئے ہیں۔



PNP

Comments are closed.