by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ویٹرنز ٹیم کو پہلے میچ میں شکست

—فائل فوٹو

ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ویٹرنز ٹیم کو پہلے میچ میں شکست ہو گئی۔

60 سال سے زائد کی ایج کیٹیگری کے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 10 گول سے ہرا دیا۔

سابق ہاکی اولمپینز پر مشتمل پاکستان کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

پاکستانی ٹیم میں اولمپئین شہباز سینئر، طارق شیخ، خالد حمید اور دیگر شامل تھے۔

گروپ ڈی میں پاکستان کے ساتھ نیدرلینڈز، ویلز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 9 اگست کو آئرلینڈ اور 11 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گا۔



PNP

Comments are closed.