راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلئیر کر دی۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے۔
سری لنکا کے دلشان مدوشناکا اور استھا فرننڈو نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے، اذان اویس نے 30، سلمان علی آغا نے 16 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو اور دلشن مدوشناکا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ملان رتنائیکے اور سونل ڈینوشا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ اسکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے پہلے سیشن میں اپنی اسٹرنتھ پر کھیلیں۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تجربہ کار پلیئرز بھی شامل ہیں۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحہٰ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔
بابر اعظم، اذان اویس، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد عباس، رضا اللّٰہ اور غازی غوری بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
PNP
Comments are closed.