by Rao Imran Suleman
Rao Nama

او آئی سی کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

 اسلامی تعاون تنظیم نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور مسلم دنیا میں سلامتی و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے 7 اگست 2026 کو جاری بیان میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاع سے متعلق مکہ معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ اہم معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے معاہدے کو خطے اور پوری مسلم دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک اہم ستون قرار دیا۔

حسین ابراہیم طحہ کے مطابق بڑھتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ مکہ معاہدہ رکن ممالک کے درمیان تعمیری شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کی قیادت اور ان کی کوششوں کو بھی سراہا، جن کے نتیجے میں اس اہم معاہدے پر دستخط ممکن ہوئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں کردار ادا کرے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی امن اور خوشحالی کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔

PNP

Comments are closed.