اسلام آباد:حال ہی میں، کئی ممالک کی جانب سے بیانات جاری ہوئے ہیں جن میں ایک چین کے اصول کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا گیا اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس تائیوان کو چین کا ایک لازم و ملزوم حصہ تسلیم کرتا ہے اور “تائیوان کی علیحدگی” کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ سربیا کے صدر وؤسک نے کہا کہ تائیوان عوامی جمہوریہ چین کا علاقہ ہے، اور سربیا اپنی تمام سیاسی طاقت کے ساتھ ایک چین کے اصول اور عوامی جمہوریہ چین کی حمایت کرتا ہے۔اس کے علاوہ، پاکستان ، کیوبا، وینزویلا، قازقستان، زمبابوے، بیلاروس، میانمار سمیت دیگر ممالک نے بھی ایک چین کے اصول کی مضبوط حمایت اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کی ہے ۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا