اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے اشتراک سے ملک گیر فوٹو گرافی مقابلے کا آغاز کیا ہے جس میں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انی شی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کو اجاگر کیا جائے گا۔
اس ضمن میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات ظہور احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ”ملک گیر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پراجیکٹس فوٹو گرافی مقابلہ“ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے سربراہ مصطفیٰ سید کے علاوہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ، پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) محمد عاصم کھچی، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ عنبرین جان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی رئیسہ عادل اور وزارت اطلاعات او ر اس سے ملحقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت شرکت کی۔
سیکریٹری اطلاعات و نشریات ظہور احمد نے فوٹو گرافی مقابلہ شروع کرنے اور تجویز کرنے پر پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور بی آر آئی منصوبوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ یہ مقابلہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی اور گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک اور بامقصد چین پاکستان شراکت داری کی قدر کرتا ہے جس کے تحت سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے، ریلوے اور توانائی سمیت متعدد اہم منصوبے باہمی فائدے کے لئے مکمل کئے گئے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔