by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا عمان کے ساتھ مذاکرات سےتعلق نہیں،ایران

ایران کے پاسداران انقلاب نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا تعلق ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات سے نہیں، بلکہ یہ امریکا کی جانب سے ایران کی شرائط قبول کرنے سے مشروط ہے۔

جمعے کے روز ایک امریکی عہدیدار نے بتایا تھا کہ ایران اور عمان کے درمیان پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز جلد دوبارہ کھل سکتا ہے۔ اس سے تیل کی برآمدات بحال ہونے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے، جو ایران کے ساتھ پانچ ماہ سے جاری امریکی جنگ کے باعث متاثر ہوئی ہیں۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی کے حوالے سے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اسلامی جمہوریہ ایران کے مخصوص طریقہ کار اور شرائط سے مشروط ہے اور اس کا ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

 

PNP

Comments are closed.