یوکرین کا روسی علاقے پر ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 25 زخمی
ماسکو : روس کے علاقے بلگورود میں یوکرین کے ڈرون حملے سے 3 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ بلگورود میں یوکرینی ڈرون حملہ گزشتہ رات کیا گیا۔
روس نے بھی یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ پر حملہ کیا ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ پر روس نے حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ روسی حملے سے اوڈیسا کی بندرگاہ کو نقصان پہنچا ہے۔
PNP
Comments are closed.