ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوشل پریرا نے 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا دی۔ 112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنی اننگز میں 27 گیندوں پر 6 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 74 رنز بنائے۔یہ پریرا کا ون مین شو تھا جنہوں نے پہلے سے ہی بولنگ اٹیک پر حملہ کرنا شروع کر دیا اور کوئی راحت نہیں دی۔ دوسری جانب پاکستان کے آصف علی کی مدد سے پریرا نے 7.5 اوورز میں ہدف کا تعاقب مکمل کیا اور اسٹرائیکرز نے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔اس سے قبل ناردرن واریئرز نے شیرفین ردرفورڈ کی 17 گیندوں پر ناقابل شکست 46 رنز کی اننگز کھیل کر 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ فن ایلن نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ نیو یارک اسٹرائیکرز کی جانب سے اسپنر سنیل نارائن نے دو وکٹیں حاصل کیں اور دو اوورز میں 16 رنز دیے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی