by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے حاضر سروس ونگ کمانڈر کو حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ونگ کمانڈر کو گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے ونگ کمانڈر کو اپنی سوشل میڈیا دوست خاتون کے موبائل فون پر ڈیٹا چوری کا سافٹ ویئر ڈال کر حساس دفاعی معلومات شیئر کرنے کے الزام پر 30 مئی کو گرفتار کیا تھا۔

تہاڑ جیل میں عدالتی تحویل میں موجود 44 سالہ ونگ کمانڈر کا نام نہیں ظاہر کیا گیا ہے۔

PNP

Comments are closed.