by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد معاہدے پر عملدرآمد تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس وقت کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے اور تہران اس وقت تک مذاکرات شروع نہیں کرے گا جب تک واشنگٹن جون میں طے پانے والے عبوری معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق عراقچی نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، آبنائے ہرمز کے حوالے سے تہران اور مسقط کے درمیان ایک معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، تاہم اس کے باوجود یہ اہم بحری راستہ فوری طور پر دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے مطابق عراقچی نے کہا کہ اس معاہدے میں ان نئے بحری راستوں کی وضاحت کی جائے گی جنہیں آبنائے ہرمز دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھولے جانے کے بعد استعمال کیا جائے گا، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکا پہلے معاہدے میں طے شدہ دیگر شرائط پوری کرے۔

PNP

Comments are closed.