کراچی (پی این پی) مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ڈاکس تھانے کےعلاقے آئی سی آئی سے مائی کلاچی جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ٹرامہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔
حادثے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج دم توڑگیا جس کی شناخت 21 سالہ جانان ولد مجاہد خان کے نام سے ہوئی۔
زخمی نوجوان کی شناخت 27 سالہ عبدالرحمان ولد محمد الیاس کے نام سے کی گئی، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اورزخمی نوجوان موٹرسائیکل پر سوار تھے اور تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔
PNP
Comments are closed.