by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران کے پاس فوجیوں کو تنخواہیں دینے کیلیے پیسے نہیں، ٹرمپ کا نیا سوشا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ صرف محدود پیمانے پر مذاکرات کر رہا ہے اور فی الحال ایران کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،  جہاں افراط زر بہت زیادہ ہے اور حکومت کے پاس پیسہ نہیں ہے۔

سی این این کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کو خاموشی سے آگے بڑھا رہے ہیں، ایران بہت خراب معاشی حالت میں ہے اور اس کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی رقم موجود نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران اشارہ دیا ہے کہ واشنگٹن ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، ایران پر اقتصادی دباؤ کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے معاملے پر نئی شرائط پیش کی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

PNP

Comments are closed.