by Rao Imran Suleman
Rao Nama

(ن) لیگ سے تعلقات میں اب پہلے جیسی بات نہیں: رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا

کراچی (پی این پی) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلقات میں اب پہلے جیسی بات نہیں ہے، اس سے بات چیت کے 3 راؤنڈ کے بعد معاملات اچھے محسوس نہیں کیے گئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ جی بی الیکشن میں بھی غلط کیا گیا، (ن) لیگ نے اس حد تک بے ایمانی کی کہ ہمارے دو کارکن شہید ہوئے، اس نے ہماری لیڈرشپ کے خلاف غلط باتیں کیں۔

 جبکہ پروگرام میں موجود (ن) لیگی رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ حکومت کارکردگی دکھا رہی ہے اور یہی ہماری اولین ترجیح ہے، (ن) لیگ نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی تھی، اس نے دن رات محنت کر کے صورتحال کو بہتر کیا، ہمارا مقصد پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کریں گے اور ان کو ساتھ لے کر چلیں گے، آزاد جموں و کشمیر میں بہترین حکومت بنا کر تعمیر و ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے تو ہمارے بھی رابطے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ بیٹھ کر مفاہمت سے معاملات حل ہو جائیں۔



PNP

Comments are closed.