ایران کے خلاف امریکی بحری کارروائی،55 تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل
امریکی فوج نے ایران کے خلاف جاری بحری کارروائی کے دوران درجنوں تجارتی بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کو ان کے مقررہ راستوں سے موڑ دیا گیا ہے۔ ایک روز قبل امریکی حکام نے ایسے 53 بحری جہازوں کا ذکر کیا تھا،
جس کے بعد تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سینٹ کام کے مطابق مشرق وسطیٰ میں 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز موجود ہیں، جو مختلف فوجی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان مشنز میں ایران کے خلاف عائد بحری پابندیوں اور ناکہ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانا بھی شامل ہے۔
ایران کے خلاف امریکی بحری سرگرمیوں میں اضافے کے باعث خطے میں تجارتی بحری آمدورفت اور سمندری راستوں کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
PNP
Comments are closed.