مظفر آباد: آزاد جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔
تفصیلات مطابق وفاقی حکومت کے دو وزرا طارق فضل چوہدری اور امیر مقام آزاد کشمیر حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کی ثالثی کے لیے مظفر آباد گئے تھے تاہم یہ مذاکرات ناکام ہوگئے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی ضد اور غیرلچکدار رویہ مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا اور مذاکرات کے دوران ایکشن کمیٹی کےمطالبات بدلتے رہے۔
حکومتی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ ہر معاہدے کے بعد ایکشن کمیٹی نئی شرائط سامنے لےآتی، تاجروں کے لیے بجلی پر مزید سبسڈی اور ججز کی پنشن ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاہم بعد میں ایکشن کمیٹی کی جانب سے بات چیت ختم کر دی گئی۔
دوسری جانب مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایکشن کمیٹی رہنما نے کہاکہ 29 ستمبر کے لاک ڈاؤن کی کال برقرار رہے گی۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔