اسلام آباد (پی این پی) پاکستان میں ربیع الاول 1448 ہجری کے آغاز اور عید میلادالنبی ﷺ کی تاریخ سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی ہے،
تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ چاند کی رویت کے بعد مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق 13 اگست 2026 کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ موجودہ فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر یکم ربیع الاول 15 اگست 2026 بروز ہفتہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اگر یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہوتا ہے تو اسی حساب سے 12 ربیع الاول 1448 ہجری 26 اگست 2026 بروز بدھ کو متوقع ہے۔
تاہم یہ تاریخ حتمی نہیں ہوگی اور اس کا فیصلہ چاند کی رویت کے بعد ہی کیا جائے گا۔عید میلادالنبی ﷺ مسلمانوں کے لیے انتہائی عقیدت و محبت کا دن ہے۔ اس موقع پر پاکستان بھر میں محافلِ میلاد، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز، جلوس اور دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔حکام کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سرکاری تعطیل کی حتمی تاریخ بھی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے باضابطہ طور پر جاری کی جائے گی۔
PNP
Comments are closed.