by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کامران غلام کو انگلینڈ بھیجنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے: عاقب جاوید

سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے بابر اعظم کی قیادت میں ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے۔ 

17 رکنی ٹیم میں سابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی شامل ہیں، جو انگلی میں فریکچر کے سبب پورٹ آف اسپن ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے جبکہ ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام انگلینڈ جا رہے ہیں، ایسی کوئی تجویز زیرِ غور بھی نہیں ہے۔

خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے 30 سال کے دائیں ہاتھ کے بیٹر کامران غلام نے پاکستان کے لیے 6 ٹیسٹ اور 11 ون ڈے کھیلے ہیں۔ 

اکتوبر 2024ء میں دائیں ہاتھ کے بیٹر نے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں نمبر 4 پر اولین ٹیسٹ اننگز میں 224 گیندوں پر 118رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

کامران غلام 11 سے 18 اگست تک ملتان میں کھیلے جانے والے 4 ٹیموں کے ون ڈے کپ میں پاکستان گولڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں، جس کی قیادت ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.