by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گڈز ٹرانسپورٹرز کے حکومتی وزرا سے آج مذاکرات ہوں گے

فائل فوٹو

گڈز ٹرانسپورٹرز کے آج اسلام آباد میں وزیر مواصلات اور وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات ہوں گے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے پہلے تین راؤنڈ ناکام ہوگئے تھے، آج مذاکرات میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کی پالیسی پر نظرثانی کا امکان ہے۔

موٹرویز پر ٹول ٹیکس اور بھاری جرمانوں میں کمی کا بھی امکان ہے۔ 

مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں وفاقی وزرا اور گڈز ٹرانسپورٹرز پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا آج چوتھا روز ہے۔



PNP

Comments are closed.